ایڈیلیڈ ۔ 23 جنوری (اے پی پی ) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔