اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):انسپکٹرفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی ملک اویس نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نعمت علی نے جعل سازی کرتے ہوئے انعامی سکیم کے نام پر شکایت کنندہ سے 4لاکھ 98ہزار روپے لیے، جسےشیخوپورہ سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4 موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نجی ٹی وی چینل کا نمائندہ بن کر روزانہ کی بنیاد پر سادہ لوح شہریوں کو کالز کرتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔