پشاور۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو1122 صوابی کی جانب سے سول ڈیفنس ، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کیلئے فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔
ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی زیر نگرانی ٹریننگ ونگ صوابی کی ٹیم نے سول ڈیفنس اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں و رضاکاروں کیلئے ایک روزہ خصوصی فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤکے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
تربیتی ورکشاپ کے دوران شرکاء کوایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ افراد کو کیسے ریسکیو کرکےفوری طبی امداد فراہم کی جاتی ہےمزید برآں بلیڈنگ کنٹرول، فریکچر مینجمینٹ، بیسک لائف سپورٹ و سی پی آر کے حوالے سے مکمل ٹریننگ دی گئی۔
ورکشاپ کے شرکاء کو آتشزدگی کی صورت میں آگ کو قابو کرنے یا آگ کے اثرات کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے کے مختلف طریقے بھی بتائے گئے ، تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا نقصان کم سے کم ہو۔تربیتی ورکشاپ کے آخر میں سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ صوابی کے رضاکاروں و اہلکاروں نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا اور ریسکیو صوابی ٹریننگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔