نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ہالینڈ کی وزیر خارجہ ہانکے بروئنز سلاٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

215
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani

نیویارک۔19ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ہالینڈ کی وزیر خارجہ ہانکے بروئنز سلاٹ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے78ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

پیر کو ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔