ایس ایس پی لسبیلہ کا اچانک اوتھل شہر کا دورہ ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

131

حب۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم نے اوتھل شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ڈیوٹی پر مامور پولیس و اہلکاران سمیت دکانداروں سے ملاقات کرکے امن و امان کے حوالے معلومات دریافت کیا ۔ کاروباری حضرات نےامن و امان کے حوالے سے اوتھل پولیس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم نے پولیس چیک پوسٹ زیرو پوائنٹ کا دورہ کرکے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، قومی شاہراہ پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کیا جائے تاکہ کوئی شرپسند عناصر لسبیلہ کے پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔

انہوں نے کہا پولیس آفیسران و اہلکاران اپنے ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں اور کسی کو ناجائز تنگ نہ کریں۔ ایس ایس پی لسبیلہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرکے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔دورے کے دوران ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن ر نوید عالم نے ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کو علاقے میں گشت پر مامور پاکر شاباش دی۔

عوامی حلقوں نے ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن ر نوید عالم کا رات کے اس پہر میں شہر کے وزٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی لسبیلہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔