19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںایف بی آر کی تمام ٹیکس گزاروں سے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30...

ایف بی آر کی تمام ٹیکس گزاروں سے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرانے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تمام ٹیکس گزاروں سے اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو ایف بی آر کے ان لینڈریونیوکی جانب سے ٹویٹرپرجاری پیغام میں شہریوں اورایسوسی ایشنز آف پرسنز کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر2023 تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔ایف بی آر نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن گوشوارے جمع کرانے کی سہولت پہلے سے فراہم کی ہے۔

- Advertisement -

شہری انکم ٹیکس ریٹرن ایف بی آر کے ویب پورٹل آئرس سسٹم اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے فائل کرسکتے ہیں، تنخواہ دار/کاروباری حضرات اور ایسوسی ایشن آف پرسنز اِنکم ٹیکس ریٹرن 30ستمبر، 2023 تک فائل کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=392284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں