لیسکو میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری،ساتویں روز23.66 ملین کی وصولی کرلی گئی،ترجمان

177
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):لیسکو میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے،ساتویں روز23.66 ملین کی وصولی کرلی گئی، اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر 159.34 ملین کی ریکوری کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے سا تویں روز806 ڈیفالٹرز سے23.66ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے106 ڈیڈڈیفالٹرز سے3.40ملین اورایسٹرن سرکل میں 116 ڈیڈڈیفالٹرز سے3.60 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 128 ڈیفالٹرزسے4.94ملین اور ساتھ سرکل میں 35ڈیفالٹرز سے1.03ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 40ڈیفالٹرزسے1.54ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 45ڈیفالٹرز سے2.23ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 145ڈیفالٹرز سے2.09ملین جبکہ قصور سرکل میں 191ڈیفالٹرزسے4.83ملین کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو حکام نے سات روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر6246 ڈیفالٹرز سے159.34 ملین روپے کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 723 ڈیفالٹرز سے23.46 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 861 ڈیڈڈیفالٹرز سے23.55 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 764 ڈیفالٹرزسے26.85ملین اور ساتھ سرکل میں 444ڈیفالٹرز سے11.87ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکا نہ سرکل میں 350ڈیفالٹرزسے7.52ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 676ڈیفالٹرز سے18.73ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 844ڈیفالٹرز سے12.51ملین جبکہ قصور سرکل میں 1584ڈیفالٹرزسے34.85ملین کی ریکوری کی گئی۔