سیکٹر سی 15 اور سی 16 کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

119

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیکٹر سی 15 اور سی 16 کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، نشوونما سے متعلق مسائل اور سی 15 اور سی 16 کے متاثرین کی بحالی کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی 15 اور سی 16 کے مسائل کے حل کیلئے بلائے گئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اور اعظم خان، ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے یاسر پیرزادہ، ڈپٹی ڈی جی زمین سی ڈی اے خلیل سرومر، ڈائریکٹر اسٹیٹ ریاض رندھاوا اور ڈی سی سی ڈی اے قاضی شعیب نے بھی شرکت کی۔