لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تر جمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ،زریں سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میںموسم خشک رہا جبکہ لاہور شہر کا درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا اور فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کی گئی۔