اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

217
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ان کی منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی۔

اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں اقتصادی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنے باہمی عزم کو بڑھانے پر زور دیا۔