عام انتخابات جنوری 2024 کے آخر میں کروا دیئے جائیں گے، الیکشن کمیشن

127
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی، عام انتخابات جنوری 2024 کے آخر میں کروا دیئے جائیں گے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیااور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی ۔

ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی اور اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے۔