35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںبینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی رواں مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ...

بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی رواں مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی قسط جمعہ 22 ستمبر سے جاری ہوگی، ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آزاد کشمیر ریجن

- Advertisement -

مظفرآباد ۔21ستمبر (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آزاد کشمیر ریجن ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے کہا ہے کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی رواں مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی قسط جمعہ 22 ستمبر سے جاری کی جا رہی ہے، بی آئی اسی پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے آزادکشمیر کے دس اضلاع میں بسنے والی 98688 خواتین بینفشریز کے لیے بینظیر کفالت پروگرام سے 9000 روپے فی کس جاری کر دیئے گے ہیں، بینظیر کفالت نقد امداد کے علاوہ بینظیر تعلیمی وظائف کا وظیفہ بھی سکول جانے والے طالبعلموں کو دیا جا رہا ہے جن کی سکولوں میں حاضری کم ازم کم %70 فیصد ہو، بچے اور بچیوں کا بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت رجسٹر ہونا لازمی ہے،

بینک الفلاح نے حالیہ سہ ماہی قسط میں رقوم کی شفاف ادائیگی کے لیے پورے آزادکشمیر میں 200 سے زیادہ پوائنٹ آف سیل قائم کر دئیے ہیں جہاں سے بسپ بینفشریز بائیو میٹرک ویریفکیشن کے بعد پیسے وصول کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آزادکشمیر ریجن نے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عامر احمد شیخ سے آئی جی آفس میں منعقدہ میٹنگ میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں مستحق خواتین کو بینظیر کفالت پروگرام کی باقاعدہ سہ ماہی قسط کی تقسیم کے دوران سکیورٹی سے متعلق معاونت کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا

- Advertisement -

۔ ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عامر احمد شیخ کو بتایا کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام وفاقی حکومت کا پروگرام ہے جس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں کم آمدنی والے خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے جو کہ صرف خواتین ہی وصول کر سکتی ہیں، بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام آزادکشمیر میں غربت کے خاتمے، خواتین کو با اختیار بنانے اور سماجی تحفظ کے مختلف اقدامات کے ذریعے سماجی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے انتھک کام کر رہا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر میں میٹنگ بی آئی ایس پی کے مستحقین کو مالی امداد کی فراہمی سے متعلق لاجسٹک اور سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بلائی گئی تھی۔ اس میٹنگ کا مقصد بی آئی ایس پی اور آزادکشمیر پولیس کے مابین تعاون کو مزید بہتر بنانا تھا تاکہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کو مالی امداد کی بغیر کسی رکاوٹ کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے جو اپنی فلاح و بہبود کے کیے بینظیر کفالت پروگرام پر انحصار کرتے ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر بسپ ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے میٹنگ میں آئی جی پولیس ڈاکٹر عامر احمد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر پولیس کے مسلسل تعاون سے خواتین کو محفوظ اور موثر رقوم کی ادائیگی میں آسانی ہو گی اور تمام اضلاح میں پولیس کی جانب سے فوکل پرسنز کی نامزدگی سے کوآرڈینیشن بہتر ہو گی اور مسائل کو ضلعی سطح پر حل کرنے میں آسانی ہو گی۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر عامر احمد شیخ نے اختتامی ریمارکس میں محکمہ پولیس کی جانب سے رقوم کی ادائیگی کے دوران سکیورٹی کے انتظامات اور خواتین کے جان و مال تحفظ کو بہتر بنانے کے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے آزاد کشمیر میں غربت کے خاتمے اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں پسے ہوئے طبقات کے لیے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ایک مثالی پروگرام ہے۔ انہوں نے رقوم کی تقسیم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=393321

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں