انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

133
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 5 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی اور اگست میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات کا حجم 449 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات سے ملک کو 473.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اگست میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کا حجم 235 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ سا ل اگست میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات سے ملک کو 228 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد نمو ہوئی۔ جاری مالی سال کےپہلے 2 ماہ میں ٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد ، کمپیوٹر خدمات کی برآمدات میں 5 فیصد، ہارڈ ویئر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات میں 196 فیصد اضافہ جبکہ انفارمیشن خدمات کی برآمدات میں 28 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔