مستونگ،لیویز فورس کی کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں چینی برآمد

193
ڈیرہ غازی خان، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 399 افراد گرفتار

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):مستونگ لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چینی برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر عطا المنیم بلوچ کی سربرائی میں رسالدار میجر پیر جان علیزئی نے لیویز فورس کے ہمراہ چینی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تھانہ ولی خان کے ایریا سنگر کے قریب خفیہ ٹکانے سے بھاری مقدار میں چینی برآمد کرلی ،

مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کسی کو چینی سمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے ،غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لئے کاروائیاں جاری ہیں ۔انہوں نےکہا کہ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کی ہدایات کے روشنی میں لیویز فورس کسی بھی قسم کی غیر قانونی نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔