23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںملک میں 7.886 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ گندم کا ذخیرہ موجود...

ملک میں 7.886 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ گندم کا ذخیرہ موجود ہے، فوڈ سکیورٹی کمشنر امتیاز علی

- Advertisement -

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے فوڈ سکیورٹی کمشنر امتیاز علی گوپانگ نے کہا کہ 25 ستمبر 2023 تک ملک میں اناج کا کیری فارورڈ اسٹاک گزشتہ سال کی اسی مدت کے اسٹاک کے مقابلے میں 1.610 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ منگل کو یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی خریداری مہم کے دوران مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں سٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے تقریباً 5.889 ملین میٹرک ٹن گندم خریدی ہے۔

ملک میں 7.886 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ گندم کا ذخیرہ مقامی کھپت کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ذخائر کے لیے دستیاب ہے۔ حکومت نے 2022 کے دوران تقریباً 375,589 میٹرک ٹن گندم بھی درآمد کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب تک حکومت نے مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آٹا اور دیگر مصنوعات تیار کرنے کے لیے مقامی مل مالکان کو 830,046 میٹرک ٹن گندم جاری کی ہے ۔

- Advertisement -

فوڈ سکیورٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ پبلک سیکٹر کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر نے بھی 4.068 میٹرک ٹن سے زیادہ گندم خریدی ہے اور مجموعی سٹاک میں سے تقریباً 3.206 ملین کو پیس کر مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیا گیا ہے تاکہ مقامی صارفین کو آٹا فراہم کیا جا سکے۔

امتیاز گوپانگ کہا کہ اس وقت تقریباً 683,977 میٹرک ٹن گندم نجی شعبے کے پاس بھی موجود ہے جس سے اجناس کے مقامی ذخائر کو مضبوط بنانے اور طلب اور رسد کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سیزن کے دوران گندم کی پیداوار کا ہدف 28.37 ملین ٹن مقرر کیا گیا تھا جبکہ زیر جائزہ مدت کے دوران 28.18 ملین میٹرک ٹن سے زائد کاشت کی گئی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=394911

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں