بھکر، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

175
تجاوزات

بھکر۔26 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان ضلع میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل ہیں، مرحلہ وار تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جوکہ شہروں کے مرکزی بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ تک جاری رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرڈاکٹر نور محمد اعوان نے سرائے مہاجر پر جاری ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دکانداروں کو متعدد بار وارننگ دی جاچکی تھی،کوئی بھی دکاندار سرکاری تعین کردہ حدود کی خلاف ورزی کرے گا تو اسکے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمہ کے بعد ان ایریا ز میں پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں علاوہ ازیں اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمہ جات کو خصوصی طور پر گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیکسی سٹینڈ کو بھی ختم کروادیا اور گاڑی مالکان کو احکامات جاری کئے کہ وہ اپنی گاڑیوں کیلئے سائیڈ پر کوئی جگہ مختص کریں۔