محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے پنجاب بھر میں مانع حمل کا عالمی دن منایا گیا

286
محکمہ بہبود آبادی

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی جانب سے مانع حمل کا عالمی دن صوبے بھر میں بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب کے تمام اضلاع میں خصوصی تقاریب، سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا گیا۔ مانع حمل کے عالمی دن کی مناسبت سے لاہور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے کہا کہ موجودہ دور میں منصوبہ بندی اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہی خوشحال زندگی کی ضمانت ہے-خاندانی منصوبہ بندی آپ کی خوش حالی کی کنجی ہے. ثمن رائے نے کہا کہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے سیمینار اور آگاہی کی مہم چلائی جا رہی ہے،سیمینار میں ڈائریکٹر ایڈمن فنانس محمد شاہد نصرت،ڈائریکٹر ٹیکنیکل زبدہ ریاض،ڈائریکٹر پی ایم آئی میاں امجد فاروق نے بھی شرکت کی۔