علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے امتحانات 16اکتوبر سے شروع ہوں گے

218
اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں’’سوئفٹ سینٹرز‘‘ بند کر دئیے ہیں، یونیورسٹی

ڈیرہ غازی خان ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر فیاض خان صحرائی نے کہا ہے کہ سمسٹر بہار 2023ء کی ایسوسی ایٹ ڈگری،بی اے/بی کام،بی ایس، بی ایڈ اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس اکاؤنٹ پراپ لوڈ کردی گئی ہیں اور طلبہ کو بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جا رہی ہیں۔ متعلقہ طلباء و طالبات کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھی امتحانات کی اطلاع دی جارہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18 امتحانی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر کی قائم کردہ کمیٹیوں کے علاوہ وہ خود اور موبائل انسپکٹرز بھی امتحانی مراکز کے دورے کریں گے اور طلبہ کے رول نمبر سلپس اور شناختی کارڈز چیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لئے دس اکتوبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔