نصیرآباد پولیس نے 7 قمار باز جوا کھیلتے پکڑ کر 30ہزار داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی

134
قمار باز

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):نصیرآباد پولیس نے 7 قمار باز جوا کھیلتے پکڑ کر 30ہزار داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی ۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف نصیر آباد رینج صاحبزادا بلال عمر اور ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے خصوصی احکامات پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل سٹی غلام یاسین جمالی، ایڈیشنل انچارج سب انسپکٹر صوبدار خان سیال ، ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید عزیز بلو،ایس ایچ او نوتال جاوید کھوسہ، انسپکٹر ذوالفقار علی پندرانی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں جواء کھیلتے ہوئے سات جواری محمد پناہ ،محمد صلاح

شہزاد ،گل حسن ، خان محمد ،محمد رحیم اور جاڑا خان کو گرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ تیس (30) ہزار روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 54/023 بجرم 5/6 قمار بازی ایکٹ درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی