پشاور پولیس کی کاروائی ، خطرناک وارداتوں میں ملوث گروہ کے8ملزمان گرفتار

161
گرفتار

پشاور۔ 27 ستمبر (اے پی پی):پشاور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران خطرنا ک وارداتوں میں ملو ث ایک گروہ کے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد امتیاز خان اور ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی ادرش نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئےموٹر کار ، موٹر سائیکل سنیچنگ اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کے8 ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔ گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے قیمتی موبائل چھیننے میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ اور چھینے گئے 5عدد موٹرکار ، 13عدد موٹر سائیکل،48عدد قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد ہوئ ۔

پولیس ترجمان کےمطابق ملزمان کو مختلف کاروائیوں کے دوران پشاور کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی گرفتار کرلیا گیا ۔گروہ کے گرفتار ملزمان مسروقہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل کے انجن چیسز نمبرات تبدیل کرکے ٹمپر کرتے تھے۔ ملزمان میں چوری شدہ موبائل کے ریسور اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ماہر بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔