پولیس تھانہ سٹی گنداواہ کی جوئے کے اڈہ پرکامیاب کارروائی،تین قمازبازگرفتاراور رقم برآمد

98
گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):پولیس تھانہ سٹی گنداواہ نے جوئے کے اڈہ پرکامیاب کارروائی کرکےتین قمازبازوں کو گرفتارکرلیا اور دائو پر لگی رقم کو برآمد کرلیاہے،

پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایات پرایس پی جھل مگسی اسراراحمد عمرانی کے احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل گنداواہ سومرخان جمالی کی نگرانی میں ایس ایچ او غلام سرور لہڑی،

سب انسپکٹر خان محمد لاشاری،سب انسپیکٹر محمد اکبر لہڑی ،اے ایس آئی عباس علی مگسی، شہباز خان لاشاری اور دیگر پولیس نفری نے کارروائی کرکے شبیراحمد،حضوربخش،فیاض حسین لاشاری کو گرفتار کرکے ملزمان کےقبضہ سےجوئے پر لگی رقوم مبلغ 35800 برآمد کرکےقمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے