اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی نے آشوب چشم کے پھیلاؤ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

149
آشوب چشم

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ سی آراے)نے آشوب چشم کے پھیلاؤ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔آئی ایچ سی آراے کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق آشوب چشم میں آنکھیں سرخ اور پنک ہو جاتی ہیں اور آنکھوں سے مسلسل پانی آتا ہے۔

فوٹو فوبیا ہو جاتا ہے، سورج کی روشنی برداشت نہیں ہوتی۔آشوب چشم ہاتھ ملانے ، کھانسی اور چھینکنے سے پھیل سکتا ہے۔مزید کہا گیاکہ آشوب چشم کے مریض چشموں کا استعمال کریں۔