الیکشن کمیشن کا عوام کی سہولت کے لئے 25ا کتوبر 2023 تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

146
Election Commission

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی): الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے لئے انتخابی فہرستیں جو زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ 2017، 20 جولائی 2023 کو منجمد کی گئی تھیں ، فوری طور پر مورخہ 25ا کتوبر 2023 تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اہل افراد سے درخواست ہے کہ مورخہ 25 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں ۔