28 ستمبر رات سے 30ستمبر تک آزاد کشمیر بھر بالخصوص نیلم ویلی کے مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا امکان ہے،سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی

88
NDMA
NDMA

نیلم۔28ستمبر (اے پی پی):سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو ایک آگاہی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 28 ستمبر رات سے 30ستمبر تک آزاد کشمیر بھر بالخصوص نیلم ویلی کے مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈپٹی کمشنر/چئیرمین ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی نے تمام محکمہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے ڈی ڈی ایم اے انچارج محمد اختر ایوب نے بتایا کہ عوام / سیاح حضرات ندی نالوں،بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات،سائن بورڈزاور بل بورڈزکے قریب جانے سے اجتناب کریں ایسی جگہوں پر اپنی گاڑیاں بھی پارک نہ کریں اگر آندھی، بارش اور تیز ہوا چل رہی ہو تو کچھ وقت ٹھہر کر رک کر سفر کریں، بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، پتھر اور آسمانی بجلی گرنے کے علاوہ کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ رہتا ہے رات کے اوقات کارمیں سفر اختیار کرنے سے اجتناب برتیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت ضلع ہذاکے بذیل کنٹرول رومز کے نمبرات 05821930005 + 05821920001+05821930500+05821930600+05821930700+05821930800 پر رابطہ کریںـ

کسی بھی نا خوشگوار واقعہ / ہنگامی صورت حال کی بروقت اطلاع دیں تاکہ ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔