
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مستونگ میں دھماکے کی شديد مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں نگراں وزیر اعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی ۔ انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی ہدایت اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔