اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پنجاب کے کیوئسٹ محمد نسیم اختر نے جوبلی انشورنس دوسری قومی جونیئر انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، نسیم اختر نے فیصلہ کن معرکے میں پنجاب کے ہی کیوئسٹ شیخ محمد مدثر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 فریمز سے شکست دی، اس کے ساتھ ہی نسیم اختر نے رواں ب رس چین میں شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔