دہشت گردوں نے جشن ولادت رسول ﷺ اور نماز جمعہ کو مذموم کارروائیوں کے لئے منتخب کر کے درجنوں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا، دہشت گردوں کا کسی مذہب، نظریئے اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں، نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

57
نگران وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ہنگو اور مستونگ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے جشن ولادت رسولﷺ اور نماز جمعہ کو اپنی مذموم کارروائیوں کے لئے منتخب کر کے درجنوں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا، دہشت گردوں کا کسی مذہب، نظریئے اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردوں نے جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور نماز جمعہ کو اپنی مذموم کارروائیوں کے لئے منتخب کیا اور درجنوں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کر دیا جس سے یہ بات بلا شبہ ثابت ہوتی ہے کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب، نظریئے اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستانی ریاست ان خونخوار درندوں کو پوری قوت اور پاکستان کے عوام کی طاقت سے کچل دے گی۔