نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کی مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت

294
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی

کوئٹہ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

انہوں نے مستونگ واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ نگراں صوبائی وزیر نے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ دورہ کیا اور مستونگ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو مستونگ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کے بہتر علاج و معالجہ کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے ہدایت کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اور لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔