راولپنڈی۔ 30 ستمبر (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن میں لیڈی منشیات فروش سمیت13 ملزمان گرفتار،ساڑھے13کلوسے زائد چرس اور 02کلو270گرام ہیروئن برآمد اور مقدمات درج کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزمہ ثناء پٹھانی سے 01کلو460گرام چرس،
ملزم عرفان سے 02کلو270گرا م چرس،ملزم شیر افصل سے 02کلو230گرام چرس،ملزم شہروز سے 01کلو560گرام چرس،ملزم رضوان سے 01کلو120گرام چرس،ملزم منیر سے 780گرام چرس،روات پولیس نے ملزم الیاس سے 01کلو460گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم خرم سے01کلو280گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم جواد سے 01کلو250گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم عمران سے 01کلو110گرام چرس،
واہ کینٹ پولیس نے ملزم کامران سے 560گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم ذیشان سے530گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم نعیم سے 300گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔\378