
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ پاکستان اتوار کو انقرہ میں ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ نگراں وزیراعظم نے ایکس ( سابق ٹویٹر)پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم دہشتگردی کی اس لعنت کے خلاف جنگ میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ میرے بھائی رجب طیب اردوان کی متحرک قیادت میں ترک قوم اس چیلنج سے مزید مضبوط بن کر ابھرے گی۔