نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کا بینطیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں آشوب چشم کاؤنٹر اور ڈینگی وارڈ کا دورہ

111
نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی ۔1اکتوبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز بینطیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں آشوب چشم کاؤنٹر اور ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی حکمت عملی اور سکولوں میں اضافی چھٹی کے نتیجے میں آشوب چشم سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے، آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں،

انہوں نے کہا آشوب چشم کے مریضوں کا علاج معالجہ ان کاؤنٹرز پر ہی کیا جائے اور انہیں دوسرے مریضوں سے الگ رکھا جائے، انہوں نے کہا آشوب چشم کے مریضوں کو بلاوجہ او پی ڈی میں نہ بھیجا جائے تاکہ دوسرے مریض محفوظ رہ سکیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ آشوب چشم جلد از جلد ختم ہو سکے، انہوں نے مزید کہا ڈینگی وارڈز میں دستیاب بیڈز اور دیگر وسائل بلا وجہ خالی نہ رکھے جائیں، ڈینگی مریض کم ہونے کی صورت میں یہ بیڈز اور وسائل دوسرے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے استعمال کیے جائیں۔