پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میانوالی میں پولیس چوکی پر حملے کی مذمت

94
الیکشن کا اعلان ہو چکا انتخابات 8 فروری کو ہونگے، لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ۔بلاول بھٹو
الیکشن کا اعلان ہو چکا انتخابات 8 فروری کو ہونگے، لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ۔بلاول بھٹو

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانوالی میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین بلاول بھٹونے پولیس اہلکاروں کی جانب سے حوصلے سے حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے اور ان کو مار بھگانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد قوم کے دشمن ہیں۔بلاول بھٹو نے شہید پولیس اہلکار وں کے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔