ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،نگران وزیراعظم کا ٹویٹ

102

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،ہم سب مل کرپاکستان کو پولیو سے محفوظ بنائیں گے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی ملک گیرمہم کا آغاز کیا ہے، یہ مہم ہمارے بچوں کے صحت مند او ر محفوظ مستقبل کےلئے ہمارے عزم کا اظہار ہے، آئیں ہم سب مل کر پاکستان کوپولیو سے پاک کرنے کےلئے کام کریں۔