لیسکو نے ریکوری آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر 55 کروڑ سے زائد کی ر قم وصول کرلی ہے، ترجمان

127
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کی جانب سے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ کے اضلاع میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے انیسویں روز 319 ڈیفالٹرز سے1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے40ڈیڈڈیفالٹرز سے1.39 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 50 ڈیڈڈیفالٹرز سے5.56 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں38 ڈیفالٹرز سے 1.17 ملین اور ساتھ سرکل میں7 ڈیفالٹرز سے 0.26 ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 40 ڈیفالٹرز سے 0.86 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں27 ڈیفالٹرز سے 0.96 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 63ڈیفالٹرز سے0.79ملین جبکہ قصور سرکل میں54 ڈیفالٹرز سے1.15 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران16261 ڈیفالٹرز سے 55 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں1791 ڈیفالٹرز سے64.54ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 1913 ڈیڈڈیفالٹرز سے 136.69 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 2059 ڈیفالٹرز سے 79.28 ملین اور ساتھ سرکل میں 1071 ڈیفالٹرز سے36.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 1291 ڈیفالٹرز سے34.87 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں1518ڈیفالٹرز سے73.10 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں2456یفالٹرز سے36.26 ملین جبکہ قصور سرکل میں 4162ڈیفالٹرز سے 93.98 ملین کی ریکوری کی گئی.