سوئی ناردرن گیس نے مختلف نادہندہ اداروں اورمحکموں سے واجب الادا 4کروڑروپے وصول ،8کروڑ کے نا دہندگان کے کنکشنز منقطع کر دیے،ترجمان

88
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے حکومت پاکستان، وزارت توانائی اور سوئی گیس انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے مختلف نادہندہ اداروں اورمحکموں سے واجب الادا 4کروڑ سے زائدرقم وصول کر لی اور دیگر 8 کروڑ سے زائد مالیت کے نادہندہ اداروں کے گیس کنکشننزمنقطع کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق جن شہروںمیں نا دہندہ اداروں سے ریکوری کی گئی ہے ان میں اسلام آباد کے سی ڈی اے،پاک سیکر ٹریٹ، پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ، پرنسپل ہینڈی کیپڈ چلڈرن ، پرنسپل گورنمٹ گرلز ہائی سکول عید گاہ، گاں مرزا اٹک، ڈسٹرک آفیسرسوشل ویلفیئرکمپلیکس کاہنہ روڈ راولپنڈی،، پوسٹ ماسٹر جنرل،، ٹی ایم او، ٹورسٹ گیسٹ ہائوس کشمیر پوائنٹ مری، ڈسٹرک اکائونٹ آفیسر، ڈپٹی کمشنرسول ریسٹ ہائوس اٹک، ایم ایس سول ہسپتال کھیوڑا، جی پی او آفس مال روڈ مری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رولر ڈویلپمنٹ چکوال،

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوآ سیدن شاہ چکوال، انچارج، اولڈ ہوم سوشل ویلفیئرکمپلیکس کاہنہ روڈراولپنڈی،، گورنمنٹ پولٹری فارم آفس اٹک، ایس ڈی او مشینری مینٹیننس، سنی بینک روڈ مری،ایکسیئن پروونشل ہائی وے سول لائنز راولپنڈی،ہیڈ ماسٹر ایف جی بوائیز سیکنڈری سکول،اسلام آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سول ہسپتال روڈ اٹک، پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین مری روڈ راولپنڈی، ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال پنڈ دادان خان، ایم ایس بیسک ہیلتھ یونٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال گاں ڈب چکوال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال، سیکریٹری جامع مسجد پنڈ نصراللہ ترنول اسلام آباد،

تحصیل ناظم میونسپل ایڈمنسٹریشن ریلوے روڈ پنڈ دادن خان، ڈپٹی ڈسٹرک آفیسر ایگریکلچر آفس جہلم روڈ پنڈدادن خان، اسسٹنٹ ایکسیئن اسلام آباد ہولی ڈے ہوم ون، بلاک سی بینک روڈ مری، ایکسیئن آفس پروانشل مشینری مینٹیننس ڈویژن پشاور روڈ راولپنڈی، ہیڈ مسڑیس گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول اسلام آباد، ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122پیرودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی، ایم ایس ڈی اوپراونشل ہائی وے سی اینڈ ڈبلیو کیمپ بینک روڈ مری،، ڈائریکٹر، پوسٹل سٹاف کالج،اسلام آباد، سیکٹرای اسٹیشن آفیسرز میس پی او ایف واہ کینٹ، اے سی آفس اولڈ کچہری تلہ گنگ روڈ چکوال، ہیڈ مسٹریس، ایف جی پرائمری سکول اسلام آباد،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، ڈی جی ریزیڈینس کشمیر پوائنٹ مری، ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ایمرجنسی سروس 1122ٹیپو بلاک ڈی ایچ اے فیز 2 اسلام آباد ۔