ہینگزو ۔6اکتوبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری19ویں ایشین گیمز میں کرکٹ کے مردوں کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کل، ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں چودہ ممالک ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، ہانگ کانگ، افغانستان، سری لنکا، بنگلہ دیش،ملائیشیا، تھائی لینڈ، جاپان، مالدیپ، سنگاپور، کمبوڈیا اور منگولیا شامل ہیں، 7 اکتوبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔