اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمولکے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) ہفتہ کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری کر دہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی ۔
آئیسکو کے مطابق 7 اکتوبر کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک ،اسلام آباد سرکل،طفیل شہید،چرآہ،فراش تائون، کرپہ، انپ،کیرج فیکٹری فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،عزیز آباد،پیپلز کالونی،باغ سرداراں،سوشل سیکورٹی،راجہ آباد،انڈسٹریل،ڈھوک حسو،پیر ودھائی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،یو سی لکھن فیڈر،چکوال سرکل، مدینہ ٹائون،بشارت فیڈرز ، اٹک سرکل،پی ایم ہائوسنگ کالونی،ائر یونیورسٹی،ایچ ایم سی روڑ، ٹیکسلا،شیر شاہ سوری فیڈرز، صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک،
جی ایس او سرکل،کلیال،گلشن آباد،شاہ پور،ڈھوک نور، 502ورکشاپ،اڈیالہ،اڈیالہ جیل،خصالہ،پی جی بی ایچ۔1، شہیگن،ہمایوں۔1،عسکری۔14،ڈیفنس روڑ ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔