تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ، ڈیوڈ وارنر دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے

94

دبئی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں دو درجے ترقی پا کر دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے، وارنر نے ڈی ویلیئرز کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا، پاکستان کے بابراعظم 5 درجے ترقی پا کر پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، شرجیل خان 35 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 53ویں نمبر پر آ گئے، اظہرعلی کی 14 درجے تنزلی ہوئی ہے، باﺅلرز میں محمدعامر نے 42 درجے بہتری پائی ہے جبکہ حسن علی 40 درجے چھلانگ لگا کر پہلی بار ٹاپ ففٹی میں شامل ہو گئے۔ آل راﺅنڈرز میں محمد حفیظ ترقی پا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔