ڈپٹی کمشنر گجرات میں منعقدہ 76واں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کیا

112
ڈپٹی کمشنر گجرات میں منعقدہ 76واں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کیا

لالہ موسی ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات میں منعقدہ 76واں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کیا، فرنیچر ایکسپو نجی مارکی نزد ائیرپورٹ چوک گجرات میں تین روز تک جاری رہے گا،

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور نمائش کے لیے رکھی گئی اشیاء کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایکسپووز، نمائش کا انعقاد ضروری ہے،

ضلع میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرکاری و نجی ادارے کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ایکسپووز انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔