اجتماعی شادیوں کے اہتمام میں شریک بزم اور مخیر حضرات قدرت کاملا سے انعام کے حقدار ہونگے۔اظہر قیوم ناہرا

174
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

نوشہرہ ورکاں۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):بزم نعت رحمتہ العالمین نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام اور راؤ امجد علی راؤ ارشد علی کی نگرانی میں ردائے زہرہ سکیم کے تحت اس سال بھی 25 یتیم اورمستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں بخیرو خوبی انجام پا گئیں

،اجتماعی شادیوں کی خوبصورت تقریب السید مارکی نوشہرہ ورکاں میں منعقد ہوئی بزم کے روح رواں رائو امجد علی خاں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال بھی بزم 25بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروائی گئی ہیں اور بہن بھائی کو بھی اسی پنڈال میں شادی کا موقع ملا ہر سال کی طرح خوبصورت تقریب کا انعقاد ہوا اور السید مارکی نوشہرہ ورکاں میں 25جوڑوں کی رخصتی کے موقع پر مہمانوں کا ہجوم موجود دیکھا گیا اور باراتوں کا استقبال کیا گیا اور دلہوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے

انگلینڈ سے آئے مہمانوں محمد بابر جابر محمود مجاہد علی اور معززین علاقہ نے خصوصی تحائف اور جہیز پیش کیے بزم نعت کے زیر اہتمام آج تک 363 مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی جا چکی ہیں اور اس دفعہ فی کس دلہن کو سوا دو لاکھ کا جہیز اور دلہوں کو گھڑیاں اور مالائیں پہنانے کے علاوہ سلامیاں بھی دیں گئیں

مہمانوں کو مشروب اور لنچ بکس دیے گئے اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب میں سابق ایم این اے اظہر قیوم ناہرا اور امریکہ سے سیٹھ محمد لطیف ،خصوصی طور پر شریک ہوئے اور انکا کہنا تھا کہ بزم نعت کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا ہر سال کا سلسلہ محض اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لیے ہے تقریب کے احتتام پر دعائے خیر کرانے کے ساتھ ہی خصوصی مہمانوں کو بزم نعت کی جانب سے شیلڈ دیں گئیں۔