ایس ایچ او تھانہ جتوئی کا پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

184
خان رائس ملز میں ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے 7 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لاکھ نقدی برآمد کرلی ،ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

مظفرگڑھ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ جتوئی کا پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،ملزمان سے1عدد کلاشنکوف، 2180 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان گرفتار اور مقدمات درج کر لئے،مزید مختلف مقدمات کے ملزمان سے 9 لاکھ سے زائد رقم ریکور کر کے مدعیان مقدمات کے حوالے کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ جتوئی عدنان قریشی کا پولیس ٹیم کےہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیآب کریک ڈاون،انہوں نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم عارف سے 1 عدد کلاشنکوف اور ملزم سلیم کرمانی سے 2180 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے اور حوالات تھانہ بند کر دیا ہے۔

انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی ٹیم کے ہمراہ مزید کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات کے ملزمان سے سامان سمیت 9 لاکھ 35 ہزار روپے نقد بھی ریکور کر لئے۔تفصیل کے مطابق ریکور شدہ سامان میں 1عدد بھینس، 2عدد بکرے،5عدد سولر پلیٹیں، 1عدد سولر انورٹر،1عدد موبائل فون،1عدد پیٹر انجن اور دیگر سامان شامل ہے۔ایس ایچ او تھانہ جتوئی نے تمام سامان اور رقم مدعیان مقدمات کے سپرد کر دیئے ہیں۔مدعیان مقدمات نے اپنا سامان اور رقم واپس لے کر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔