فیصل آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):ٖحکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پرفیسکوکی بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز دن رات چیکنگ جاری ہے۔ترجمان فیسکو شعبہ تعلقات عامہ طاہر محمود شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید40بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
ان بجلی چوروں کو93ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور 29 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 875بجلی چوروں کو23 لاکھ56ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور10کروڑ79 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع جھنگ میں اب تک 242 بجلی چوروں کو9لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 3 کروڑ78لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
ضلع بھکر میں اب تک 245 بجلی چوروں کو6لاکھ 27ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ22لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیاہے۔ ترجمان فیسکو نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں 302بجلی چوروں کو 8لاکھ 60ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ21لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع خوشاب میں 75بجلی چوروں کو 2 لاکھ67ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ25لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔
ضلع میانوالی میں 284بجلی چوروں کو5لاکھ 86ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ78 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع سرگودھا میں 283بجلی چوروں کو7لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ20 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع ٹوبہ میں 194بجلی چوروں کو5لاکھ سے13ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ61 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ طاہر محمود شیخ نے مزید بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران فیسکو ریجن سے ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2548 بجلی چورپکڑے گئے ہیں۔
ان بجلی چوروں کو مجموعی طورپر69لاکھ 94ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور31 کروڑ65 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا۔ان میں 2423گھریلو،64کمرشل،56زرعی،اور 5انڈسٹریل کنکشن شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 2480بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے جنکہ 2024بجلی چوروں کو گرفتاراور 14کروڑ62لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
ریکوری ٹیمیں بلاامتیازفیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں۔فیسکو ریجن میں ایک ماہ کے دوران رننگ ڈیفالٹرز سے9کروڑ24لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے اب تک 23کروڑ 94لاکھ سے زائدکے واجبات۔ وصول کرلئے گئے ہیں۔فیسکو کے نادہندگان میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں۔واجبات کی مکمل وصولی تک فیسکوکے نادہندگان کے خلاف یہ خصوصی مہم جاری رہے گی