لندن ۔ 27 جنوری(اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز لندن میٹل ایکسچنج کے تحت تابنے کی قیمتوں میں 1.4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 5898ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ شنگھائی فیوچرز ایکسیچنج کے تحت قیمتوں میں 0.9فیصد کا اضافہ ہوا اور مستقبل کے سودے 6982ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔