وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے بین الاقوامی تجارت کی رکن جان زہرا دل سے گفتگو

341
APP47-27 BRUSSELS: January 27 – The Federal Minister for Commerce Engineer Khurram Dastgir Khan met with MEP Jan Zahradil, Memberr of the Committee on International Trade (INTA) in the European Parliament. APP

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران جی ایس پلس کے باعث یورپی یونین کیلئے برآمدات میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سے یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے بین الاقوامی تجارت کی رکن جان زہرا دل نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے یورپ کیلئے پاکستان کی برآمدات کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران یورپ کی طرف سے پاکستان کو ٹیکسٹائل مشینری اور کیمیکلز کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے صنعتی شعبہ کی ضروریات پوری کرنے اور اس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملی ہے۔