کینبرا۔9اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست سائوتھ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو نے کے نتیجے میں با پ اور بیٹا ہلاک ہو گئے۔
چینی خبر رساں ادارے نے پیر کو مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 50سالہ پائلٹ اپنے 24 سالہ بیٹے کے ساتھ چھوٹے طیارے میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور ریاست کے علاقے کرسٹل بروک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس سے بیٹا موقع پر ہلاک ہ اور پائلٹ شدیدزخمی ہو گیا
جسے تشویشناک حالت میں رائل اڈیلیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ سائوتھ آسٹریلیا پولیس نے پائلٹ کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو(اے ٹی ایس بی) کے تفتیش کاروں نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔