حالیہ آندھی وطوفان کے نقصانات سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر پشاور

88
آندھی وطوفان

پشاور۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرپشاورآفاق وزیر نےکہا ہے کہ حالیہ آندھی وطوفان کے نقصانات سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کیا جائے

۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر کےتمام تحصیلوں میں حالیہ آندھی و طوفان کے باعث کسی بھی علاقے میں خدانخواستہ کسی بھی قسم کا کوئی نقصان ہوا ہو تو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر کال کرکے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، کال موصول ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔