ملتان۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 360ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر328افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں337،شجاع آباد میں17 اورجلال پور پیر والا میں6ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد92ہے،ملتان شہر میں 86، شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 203میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ملتان شہرمیں 192،شجاع آباد میں 10 اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔جرائم کی 12 اور33متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیاجبکہ مجموعی طور پر 328افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہرمیں 303، شجاع آباد میں 19 اور جلال پور پیر والا میں6افراد کو ریسکیو کیا گیا۔