پاکستان سویٹ ہوم معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کی حفاظت، پرورش اور تعلیم کا ذریعہ ہے، نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو

224
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی): نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کی حفاظت، پرورش اور تعلیم کا ذریعہ ہے، پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے زمرد خان کی پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمرد خان کا غیر متزلزل جذبہ اور پاکستان سویٹ ہوم کے ذریعے یتیموں اور ضرورت مند بچوں کی خدمات قابل رشک ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمرد خان نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم آج اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے، پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے، امید ہے یہ بچے مستقبل میں ملک کے اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔