لوگوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ٹیموں کی کو ہدایت

71
dengue

قصور۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم کی شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی ٹیموں کی چیکنگ‘فیلڈ میں حاضری اور ڈینگی سرویلنس کے عمل کو چیک کیا۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصورکی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں بتایاگیاکہ ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے وہاں پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی ٹیموں کی حاضری،

سرویلنس کے عمل اور مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ لوگوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے‘ ٹیمیں واٹر کولر، ائیر کولرز، گھروں کی چھتوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے