سکولوں میں طلبہ کی حاضری یقینی بنا کر بہترین تدریسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر گجرات

174
Deputy Commissioner Gujarat
Deputy Commissioner Gujarat

گجرات۔11اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں طلبہ کی حاضری بر وقت یقینی بنا کر بہترین تدریسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،

سکول میں صفائی اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دینے کے لئے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک پبلک سکولز میں طلباء و طالبات کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے، گورنمنٹ سکولزمیں شجرکاری کی جائے لانز کی صفائی کروائی جائے اور بلڈنگزکی مرمت اور تزئین وآرائش کروائی جائے۔